تین ماہ سے بند اسپیشل پولیس فورس کی تنخواہیں جاری کر دی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں تعینات اسپیشل پولیس فورس کے ہزاروں اہلکاروں کے تین ماہ سے بند تنخواہیں جاری کردیں۔ اسپیشل پولیس فورس کی تنخواہ فنڈ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے جولائی میں بند کی گئی تھی۔ اب ان اہلکاروں کو جولائی، اگست اور ستمبر کی تنخواہ یکمشت دے دی گئی۔ان اہلکاروں کو مستقل پولیس میں ضم کرنے کا اعلان وزیر اعلیٰ نے پہلے کیا تھا۔ گذشتہ روز حکومت نے ان کو یکم اگست 2019ء سے ریگولر پولیس کے مراعات دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Policesalary releasedspecialSwatthree monthszamaswatاسپیشلبند تنخواہپولیستنخواہجاریریلیزفورس
Comments (0)
Add Comment