جماعت اسلامی بھی سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :9اکتوبر2017ء ) جماعت اسلامی سوات نے 29اکتوبر کو سیاسی قوت کے مظاہرے کا اعلان کردیا،شمولیتی جلسہ سے امیر جماعت اسلامی سیراج الحق خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی سوات ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت مینگورہ میں امیر ضلع محمدامین کی زیرصدارت ضلعی و زونل ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں شمولیتی جلسہ کے لئے مقامات کی سطح پر شمولیتی تقاریب کا ا نعقاد کرنے،لائحہ عمل طے کرنے سمیت جلسہ کے انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ۔

JalsaJamat islamiSwat