سوات (زماسوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ جانو میں 8 سالہ بچہ موٹر کار کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ آٹھ سالہ حمزہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا اور ان کا چچازاد موٹر کار نکال رہا تھا کہ ریورس آتے ہوئے وہاں موجود آٹھ سالہ بچہ ان کی کار کی نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔