سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔07جولائی 2017ء )دریائے سوات میں سیلاب کی کیفیت برقرار ، سیلاب سے خبر دار کرنیوالے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جمعہ کی سہ پہر جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں اٹک؍خیر آباد اور دریائے سوات میں چکدرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کااخراج باالترتیب225500اور27300کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔