سوات میں ترقیاتی انقلاب برپا کرنا تحریک انصاف کا طرۂ امتیاز ہے،فضل حکیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔18اگست2017ء)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پرلڑیں گے ، سوات میں ترقیاتی انقلاب برپا کرنا تحریک انصاف کا طرۂ امتیاز ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں تحریک انصاف سوات کے رہنما حاجی محمد رحمان کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ سوات کے رہنما عدیل نواز خان بھی موجود تھے ، حاجی محمد رحمان نے سوات میں تحریک انصاف کے ممبران کی کارکردگی کوسراہا ، جس پر ایم پی اے فضل حکیم نے واضح کیا کہ موجودہ دور حکومت میں سوات میں تحریک انصاف نے جتنے کام کئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے گی اور عوام بھی اب جان چکے ہیں کہ اگر ترقی وخوشحالی کا تسلسل جاری رکھنا ہے تو تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا ۔

Fazal HakeemPTi