سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔15ستمبر2017ء)سوات میں طوفانی بارشو ں سے پندرہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے،ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جمعرات کے روز موسلادھار بارش ہوئی جو دیر رات تک جاری رہی ،بارشوں کی وجہ سے برساتی نالیاں بھی پبھر گئیں جس سے پانی سڑکوں پر نکل آیا اور ٹریفک جام ہوگیا،مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں چار گاڑیاں نالیوں میں گر گئیں اسی طرح دیگر مختلف حادثات میں پندرہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے،خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں آسمانی بجلی گرنے سے محمدی خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔