سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11اگست 2017)عوامی نیشنل پارٹی سوات کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا،سابق صوبائی وزیر اور اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی پٹھانے سے شروع ہو کر مینگورہ کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی بائی پاس روڈ پر ختم ہوئی،اس موقع پر واجد علی خان نے کہا کہ عوام جان گئے ہیں کہ تبدیلی کے دعوے غلط تھے اور موجودہ حکومت نے چار سال ضائع کر کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ اے این پی ہی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔