سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔14اگست2017ء)سوات میں موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا،لوگوں نے رضائیاں نکال لی،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گزشتہ تین دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،پیر کے روز بھی ضلع بھر میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے اور لوگوں کمبل و رضائیاں نکال لی ہیں،بالائی علاقوں کالام،میاندم،مالم جبہ،بحرین اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع بھر میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔