سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 04 ستمبر 2018ء) گورگوری گیس پلانٹ میں ضروری مرمت کی وجہ سے سوات بھر میں سوئی گیس کی سپلائی جزوی طور پر معطل ہے محکمہ سوئی گیس کے مطابق گیس کی سپلائی تین سے چار روز میں بحال ہونے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق ضلع سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں گیس کی سپلائی جزوی طور پر معطل ہے۔ جوکہ گورگوری گیس پلانٹ میں ناگزیر مرمت کے باعث ہے تاہم گیس سپلائی متوقع طور پر تین سے چار روز تک بحال کردی جائیگی۔