سوات یونیورسٹی، بی اے،بی ایس سی کے سپلیمنٹری نتائج کا اعلان13اپریل کو کیا جائے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے بی اے،بی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحان کے نتائج کا اعلان 13اپریل کو کیا جائے گا۔یونیورسٹی سے جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق تمام طلباء و طالبات اپنا نتیجہ ایس ایم ایس (uos Roll No. send to 9818)اور یونیورسٹی آ ف سوات کے ویب سائٹ www.uswat.edu.pkکے ذریعے معلوم کرسکیں گے، یاد رہے کہ یونیورسٹی آ ف سوات گورنمنٹ آف پاکستان کے ہدایات کے مطابق عارضی طور پر بند ہے لہٰذا پرائیویٹ امیدواروں کے ڈی ایم سیز (DMCs)پوسٹ آفس کے ذریعے ان کے سکونتی پتوں پر بھیجے جائیں گے جبکہ ریگولر امیدوار کے ڈی ایم سیز متعلقہ اداروں کو بھیجے جائیں گے، تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنا نتیجہ بذریعہ ایس ایم ایس یا یونیورسٹی ویب سائٹ پر دیکھیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button