سوات (زما سوات ڈاٹ کام :9اکتوبر2017ء ) سیدو شریف اسپتال میں ٹیکنیشن اور نرس کی غفلت سے بے ہوش ہونے والا نوجوان پشاور میں جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق 28 ستمبر کو مینگورہ کے علاقے ملابابا کے رہائشی بیس سالہ نوجوان نعمت اللہ کے ناک کا آپریشن کیا گیا ،آپریشن کے ایک روز بعد29 ستمبر کو وارڈ میں موجود ٹیکنیشن اور نرس کے غلط انجکشن کی وجہ سے نوجوان کی حالت غیر ہو گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز نوجوان جانبر نہ ہوسکا اور بے ہوشی کی حالت میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کی لاش آبائی علاقہ پہنچا کر سپرد خاک کردی گئی،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیدو شریف اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی غفلت کی وجہ سے متعدد بچے و نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں۔