سوات (زما سوات ڈاٹ کام :24اکتوبر2017ء )سوات کے حلقہ پی کے 86 سے ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ نے علاقہ آئین روڈ کی تعمیر کیلئے 12لاکھ روپے کی منظوری کا اعلان کردیا، علاقے کے سابق کونسلر سے ملاقات میں 15دن کے اندر ٹینڈر کی یقین دہانی، گزشتہ روز ایم پی اے جعفر شاہ نے علاقے کی لوگوں سے ملاقات میں اہلیان علاقہ کے مطالبے پر آئین روڈ کو پختہ کرنے کیلئے فوری طورپر 12لاکھ روپے کی منظوری دی جبکہ پل کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملاقات کی یقین دھانی کرائی انہوں نے کہا کہ روڈ کا ٹینڈر 15دن کے اندراندر کیاجائیگا اور فی الفور کام کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔