سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26جولائی 2016ء )بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں نجی سکول کے قریب دستی بم پھٹنے سے پانچ طالب علم شدید زخمی ہو گئے،زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں رنگیلہ پبلک سکول کے قریب ریت میں سکول کے بچے کھیل رہے تھے کہ ریت کے نیچے چھپایا گیا پرانا دستی بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ بچے محمد ادریس ولد ارشد علی سکنہ رنگیلہ،نظام الدین ولد حیات خان،ابیب ولد محمد اکبر،سنان ولد نثار اور محمد منیر ولد فضل وہاب شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد پولیس ،سیکورٹی فورسز اور دیگر امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم پرانا تھا جس کو تخریب کاری غرض سے ریت کے نیچے چھپایا گیا تھا۔