سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔26ستمبر2017ء)سوات پولیس پختوادبی سانگہ کے زیر اہتمام بابا ئے قطعہ عبدالرحیم روغانے کے اعزاز میں مشاعرہ تقریب کا اہتمام ، تقریب میں ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، تحصیل ناظم اکرام خان ، عبدالرحیم روغانے ،ڈی ایس پی قاضی عصمت اللہ عصمت ، عثمان اولس یار ،ایس ایچ او نسیم اقبال، شمس الاقبال شمس ، ظفر علی ناز، ضلعی کونسلر نسیم اختر ، شاہ ولی خان ، ارشاد خان ، سپورٹس ڈائریکٹر مقصود علی اور دیگر شعراء نے شرکت کی ، شعراء کرام نے عبدالرحیم روغانے کے پشتو ادب کیلئے خدمات کو سراہا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم محمد علی شاہ اور تحصیل ناظم اکرام نے کہا کہ شعرا کرام معاشرے کی آنکھیں ہیں وہ معاشرے کے اُتار چڑھاؤ پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اسے الفاظ کے ہار بناکر پیش کرتے ہیں ، شاعر عبدالرحیم روغانی سوات نہیں بلکہ پورے صوبے کا فخر ہے ان کے پشتو اور پشتو کیلئے خدمات لا زوال ہیں ، ان کی لکھی گئی ہر غزل اور نظم دل میں راستے بناکر انسان کو سننے پر مجبور کردیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ موصوف کے لئے صدارتی ایوارڈ کی کوشش میں ہیں اور اس سلسلے میں چٹھی لکھ کر بھیجی گئی ہے امید ہے کہ بابا ئے قطعہ کو صدارتی ایوارڈ مل جائے ۔