سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔26ستمبر2017ء)ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوامنظور حسین کا مینگورہ شہر کے مختلف اڈوں پر چھاپے،موصوف نے شہر میں پائے گئے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے سیل کردیئے جبکہ دیگر اڈوں کو احکامات جاری کردیئے گئے ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ قانونی لحاظ سے اڈوں کو پورا کیا جائے ، جن اڈوں میں واش رومز ، فیمل ویٹنگ رومز اور کارپارکنگ کی سہولت نہ ہو انہیں سیل کردیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اڈے چلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔