فاٹا کو فوری طور خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے،سکندر شیرپاؤ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09ستمبر2017ء )مینگورہ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیر پاؤ نے سوات کا دورہ کیا،اس موقع پر ضلعی چیئرمین رفیع الملک کامران خان کے رہائش گاہ پر پی کے اسی کے نمائندہ وفد نے چیئرمین شوکت علی جنرل سیکرٹری انوراقبال بالے اور پریس سیکرٹری عنائت الرحمان ثاقب کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، صوبائی چیئرمین سکندحیات خان شیرپاؤ نے پی کے اسی کے تنظیم کی کارکردگی کو سراہا ۔اور کہا کہ حکومت نان ایشو پر سیاست کر رہی ہے ،پاناما کی وجہ سے پختونوں کے مسائل پس پشت ڈال دیئے گئے ہیں ،پختونوں کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔فاٹا کو خیبر پختونخواہ کے انضمام میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔فوری طورپر فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل کیا جائے تاکہ لوگوں کو فوری انصاف اور ان کے مسائل حل ہوجائیں۔

QWPSikandar Sherpao