مالم جبہ میں آتشزدگی سے آٹھ مکانات خاکستر،دو افراد جاں بحق ہو گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20اگست 2017) سوات کے سیاحتی علاقے مالم جبہ میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی میں دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ مکانات جل کرخاکستر ہو گئے،پولیس کے مطابق اتوار کی صبح مالم جبہ کے علاقہ منگرکوٹ میں بارش کی وجہ سے ایک گھر کی بجلی شارٹ ہو گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر مکانات کو اپنی لپیٹ میں لی لیا،آتشزدگی کے باعث میاں عالم ولد یحیٰ اور محمد جمال ولد گل رحمان جھلس کر جاں بحق جبکہ فراموز اور شاہ حسین زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،آتشزدگی کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کے باعث آٹھ مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ تیس کے قریب بجلی کے میٹر آتشزدگی کے باعث جل گئے۔

FireHousemalamjabba