منگلور،مکان میں زوردار دھماکہ،سیکورٹی فورسز نے باپ بیٹا گرفتار کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24اگست 2017ء )سوات کے علاقہ منگلور کے ایک گھر میں دھماکہ،سیکورٹی فورسز نے باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا،ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور سالنڈہ میں محمد زرشاد ولد جمروزکے گھر میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک پھیل گئی،دھماکہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے،مالک مکان کے مطابق اس نے موبائل چارج پر لگایا ہوا تھا جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا،سیکورٹی فورسز کے مطابق دھماکہ کی آواز سے ایسے لگتا ہے کہ بارودی مواد ہو،سیکورٹی فورسز نے شک کی بنا پر باپ بیٹے کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ بعد ازاں دونوں کو رہا کردیا گیا ،تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

BlastManglawar