منگلور پولیس نے85 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17ستمبر 2017ء )سوات میں منگلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے85لیٹر شراب برآمد کرلی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او منگلور مجیب عالم نے خفیہ اطلاع ملنے پر منگلور کے علاقہ اختر آباد میں ایک گھر پر چھاپہ لگا کر وہاں سے85لیٹر کچی اور6لیٹر تیارہ شدہ شراب برآمد کر کے ملزم نوید اکرم ولد شیر بہادر کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ArrestedManglawarPolice