سوات (زما سوات ڈاٹ کام :9اکتوبر2017ء ) میاندم میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ سینے میاندم میں ملزم سلمان نے اپنی بیوی مسماۃ(س) پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔