اشتہار

مینگورہ، بدترین ٹریفک جام ، منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں بدترین ٹریفک جام،منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا، روزے کی حالت میں لوگ خوار ہوگئے، سوات کا پولیس کا ٹریفک پلان مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔ مینگورہ شہر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے دعوؤں کی قلی کھل گئی، رمضان المبارک اور عید کے لئے جامع ٹریفک پلان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔مینگورہ شہر میں سہراب خان چوک،گلشن چوک،مین بازار چوک،حاجی بابا چوک،تاج چوک ،گرین چوک  اورنیو روڈ  میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہے جس کے بعد منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہورہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے ٹریفک کے اژدہام کو کنٹرول کرنے میں ٹریفک پولیس مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ، گھنٹوں گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اشتہار

Mingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار