سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03نومبر2017ء) کبل کے علاقہ ننگولئی میں چار سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں چار سالہ رخسار دختر قاضی طارق دیگر بچوں کے ساتھ نہر کنارے کھیل رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گئی،مقامی لوگوں نے بچی کی لاش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔