نوازشریف وقت پر استعفیٰ دیتے تو آج ذلت ورسوائی کا سامنا نہ کرناپڑتا،محب اللہ خان

وات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12اگست 2017)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری وسائل پر اپنے آقا کی رائیونڈ تک پہنچنے کے لئے استقبالیے لگاتے ہوئے پھر کرپشن کررہی ہے، پی ٹی آئی آخر دم تک ان چوروں اور بد عنوان حکمرانوں کا پیچھا کرے گی اور ان سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لے گی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے توت بنڑئ کبل سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے سے پی ٹی آئی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر فضل مولا ،ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ، ضلعی رہنما حاجی محمد رحمان، ملک عبدالکبیر ، بخت شیر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جلسے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں نے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ نے کہاکہ ن لیگ بڑے کاروان میں اپنے بدعنوان لیڈر کو لے جاتے ہوئے عوام کو دھوکہ نہیں سکتے کہ ان کالیڈر صادق اور امین ہے ، انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف وقت پر استعفیٰ دیتے تو آج ذلت ورسوائی کا سامنا نہ کرناپڑتا ، تاہم پی ٹی آئی ان کا آخری دم تک پیچھا کرے گی ، اور ان سے ملک وقوم کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس لے گی، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو اپنے کئے کی سزا ملی ہے انہوں نے قوم کے مینڈیٹ کا مذاق اڑا کر اس قوم وملک سے زیادتی کی ہے ، اسلئے عدالت نے عدل کا فیصلہ کرکے ان کو تاحیات نا اہل کردیا ہے ۔

MuhibullahPTi