پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اتوار کے روز پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ ڈویژن، پشاور، کشمیر، گلگت بلتستان اور کشمیر میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ زلزلے کا مرکز شمالی علاقہ جات تھا۔ زلزلے کا مرکز چلاس سے 57 کلو میٹر دور تھا، جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم لوگ خوف و ہراس کے باعث گھروں سے نکل آئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button