پشتو شاعر اکمل لیونی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15اکتوبر2017ء) سوا ستو اینڈ کلچر ایسو سی ایشن کی جانب سے پشتو شاعر اکمل لیونی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام ،تقریب میں معروف شاعر رحمت شاہ سائل ، شمس بونیری ڈاکٹر ہمدرد یوسفزئی ، ہمایون مسعود ، شیر محمد ایڈوکیٹ ، امجد شہزاد ،عبدالرحیم روغانی و دیگر نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اکمل لیونی کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ موصوف کے خدمات پشتو ادب میں تاحیات یادرکھے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ موصوف نے پشتو ادب کیلئے اپنی زندگی وقف کی ہے اور پشتو ادب کے لئے بے تحاشا خدمات کی اور کررہے ہیں ، تقریب کے دوران سواستو آرٹ اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کے سرپرست عثمان اولسیار نے اکمل لیونی کو 50ہزار روپے نقد انعام دیا اور ساتھ میں یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا ۔

Pashto MushiaraPress ClubSuvastu Art & Culture Association