چارباغ پولیس نے 84 موٹر سائیکلوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کردیا

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )ڈی پی او سوات کی ہدایت پر چارباغ پولیس کی بغیر ہلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی، 84 موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تھانے میں بند کردئیے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او سوات اعجاز خان نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے پولیس اہلکاروں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے جس پر گزشتہ روز چارباغ پولیس نے 84 افراد کو گرفتار کرکے ان کے موٹرسائیکل تھانے میں بند کردیا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ والدین بھی اپنے بچوں کو حادثات اور عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے تعاؤن کریں ، انہوں نے بتایا کہ جو افراد ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

CharbaghPolice