کالام، گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔25اگست 2017ء )سوات کے علاقے کالام میں گزشتہ روز ڈائنا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کالام کے علاقے دوہ جنگی میں نوجوان ارشد کو ایک تیز رفتار ڈائنا گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوا، حالت تشویشناک ہونے پر مجروح ارشد کو طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کیا گیاتھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، کالام پولیس نے واقعے کی نئی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

AccidentKalam