کبل،بس کی چھت پر کرنٹ لگنے سے دسویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :16اکتوبر2017ء) دیولئی میں بس کی چھت پر کرنٹ لگنے سے زخمی طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی میں گارلینڈ ماڈل سکول کے دسویں جماعت کا طالب علم معاذ ولد محمود سکول بس کی چھت پر بیٹھا تھا کہ بجلی کے مین سروس لائن سے ٹکرا گیا اور بے ہوش ہوگیا،طالب علم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پیر کے روز وہ جانبر نہ ہوسکا،بچے کی لاش آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردی گئی۔

AccidentdeadElectric ShockKabal