گراسی گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کا جلسہ،تیاریاں مکمل کرلی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19اکتوبر2017ء)جماعت اسلامی کی جانب سے گراسی گراؤنڈ میں جلسے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،اس سلسلے میں جماعت اسلامی سوات ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت مینگورہ میں ایک اہم اجلاس امیر ضلع محمدامین کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں زونل امراء اور ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ اورانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،جلسہ میں ضلع بھرسے غیر معمولی افراد شریک ہوں گے ۔

JalsaJamat islami