مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 جون 2018ء) اے این پی نے انتخابات میں PK-5 اور NA-3 کے لئے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کیلئے کوارڈینیشن کمیٹیاں مقرر کر دی جس میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے لئے عرفان اللہ بھائی چیئرمین جبکہ عامر سہیل خٹک امانکو ٹ، محمد علی ، شاہ حسین فیض آباد،عمران خان لنڈیکس، عیسیٰ خان رنگ محلہ، دریا خان نویکلے، ایوب ملک حیات آباد،اور عمر واحد سیدو شریف کے لئے ممبر مقرر کر لئے گئے ، اس طرح پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے لئے غلام علی خان چیئرمین ، جبکہ سجاول خان فیض آباد، بابر خان شگئی، احتشام خان مکانباغ، سلطان سیدوشریف اور سکندر امانکوٹ کو ممبرز مقرر کر لئے گئے ۔