سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 آگست 2018ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ نویکلے میں عمارت کی چھت پر کام کرنے والا جواں سال مزدور بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ نویکلے میں اٹھارہ سالہ مزدور عثمان ولد احمد زیب سکنہ بنجوٹ چھت پر تعمراتی کام میں مصروف تھا کہ اس دوران سریا بجلی کی گیارہ ہزار لائن سے ٹکرا گیا۔ جس کی وجہ سے بجلی کا زود دارجھٹکا لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔