سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس نے مقامی افراد کے تعاون سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو علاقہ بدر کر دیا۔
پولیس کے مطابق علاقہ بدر کیے جانے والوں میں حیدر اور سراج پسران گلشن علی، ساکنان تختہ بند، اور شیر علی ولد لعلی، ساکن بھٹئی چوک رحیم آباد شامل ہیں، جنہیں منشیات فروشی کے الزامات کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اشتہار
انہوں نے منشیات فروشی میں ملوث افراد پر زور دیا کہ وہ اس غیر قانونی سرگرمی سے باز آ کر جائز ذرائع معاش اختیار کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کے مطابق علاقے میں امن و امان کے قیام اور منشیات کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات بھی جاری ہیں۔
اشتہار
اشتہار