کرم: ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے صدہ میں ایک دو منزلہ کچا مکان منہدم ہونے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان گرنے سے گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ جان کی بازی ہار گئے۔
اشتہار
امدادی کارروائی کے دوران جاں بحق افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کا بیشتر گھریلو سامان اب بھی ملبے تلے دبا ہوا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اشتہار
اشتہار