سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ،موسم خوشگوار ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ہفتہ کی سہ پہر کو شدید ژالہ باری اور مسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں بھی پانی بھر آیا۔بالائی علاقوں کالام،مالم جبہ،میاندم اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس کے باعث وہاں پر موسم سرد ہوگیا۔