سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید80 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد1535ہوگئی جبکہ مزید12 مریض کی صحت یابی کے بعد اب تک صحت یاب افراد کی تعداد555 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید80 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ مزید12 افراد صحت یاب ہوگئے۔ اب تک کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔