اشتہار

سوات: موبائل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 53 مسروقہ موبائل فونز برآمد

سوات: تھانہ فتح پور پولیس نے موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 53 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ فتح پور سید رحمٰن کی سربراہی میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزم زیشان ولد عبدالغفار، ساکن باغ ڈھیرئی، کو گرفتار کیا گیا۔

اشتہار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کیے گئے 53 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ وارداتوں کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اشتہار

اشتہار