اشتہار

سوات: نشاط چوک مینگورہ میں منشیات فروشی کے خلاف احتجاجی جلسہ

سوات: نشاط چوک مینگورہ میں منشیات فروشی کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی مشران، مختلف تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے سوات میں بڑھتی ہوئی منشیات، خصوصاً آئس کے استعمال اور فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اشتہار

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منشیات فروشی کو سنگین جرم قرار دے کر اس میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کی سہولت کاری اور معاونت کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شرکاء نے منشیات سے متعلق قوانین مزید سخت کرنے اور ایسے واقعات سامنے آنے پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اشتہار

اشتہار