سوات: بیدرہ سے تعلق رکھنے والے سیف الرحمان نے بتایا ہے کہ ان کی 7 سالہ بیٹی نور قدرتی طور پر لڑکے کی خصوصیات رکھتی تھی، جس کے بعد طبی معائنے اور آپریشن کے بعد اسے مکمل طور پر لڑکا قرار دیا گیا۔ خاندان نے اب اس کا نام محمد نور رکھ دیا ہے۔
والد کے مطابق نور کی عادات و اطوار بچپن سے لڑکوں جیسے تھے، جس پر انہوں نے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔ ان کے بقول ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ بچہ “99 فیصد لڑکا” ہے، جبکہ بعد ازاں آپریشن اور طبی عمل مکمل ہونے کے بعد اسے مکمل طور پر لڑکا قرار دیا گیا۔
اشتہار
واقعے کے بعد خاندان، عزیز و اقارب اور محلے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ والد سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں پر بھی خوش تھے، تاہم اس تبدیلی کو اللہ کا خاص کرم سمجھتے ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں یا متعلقہ میڈیکل ادارے کا باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
اشتہار
اشتہار