اشتہار

سوات: کوہستان گٹ خادرہ میں زبیدہ منظر میموریل سکول کا افتتاح، بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی

سوات (عارف احمد) سوات ریلیف انیشیٹو (SRI) کی چیئرپرسن زیب النساء جیلانی نے سوات کوہستان گٹ خادرہ میں قائم زبیدہ منظر میموریل سکول کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی مشران، سماجی شخصیات، والدین اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیب النساء جیلانی نے کہا کہ کوہستان گٹ خادرہ اور ملحقہ علاقوں میں غریب اور پسماندہ خاندانوں کے بچوں کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات محدود تھیں، جس کے پیش نظر سوات ریلیف انیشیٹو نے یہ سکول قائم کیا ہے۔

اشتہار

انہوں نے کہا کہ ادارے میں بچوں کو جدید طرز کی معیاری تعلیم مفت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے اور اپنے علاقے کے روشن مستقبل میں کردار ادا کر سکیں۔

زیب النساء جیلانی کا کہنا تھا کہ سوات ریلیف انیشیٹو کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں تک تعلیم کے مواقع پہنچانا اور انہیں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

تقریب کے شرکاء نے سکول کے قیام کو علاقے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مقامی بچوں کے لیے علم و آگہی کا مؤثر مرکز ثابت ہوگا۔

اشتہار

اشتہار