کالام(زماسوات ، ایچ ایم کالامی سے) سوات کی وادی اتروڑ میں ایک ہی خاندان کی دو بچیاں دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشوں کو دریا سے نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق اتروڑ کے علاقہ باکھر میں نظر نامی شخص کی دو بیٹیاں رحینہ اور رحیمہ پل پار کررہی تھی کہ دریائے سوات میں ڈوب گئیں۔ مقامی لوگوں نے بڑی کوششوں کے بعد دونوں کی لاشوں کو دریائے سوات سے نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق پل کچی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔