پی سی بھی سے کوئی الوداعی میچ نہیں چاہئیے، میڈیا ساتھ دیں تو سیاسی جماعت بنالوں گا:شاہد آفریدی
کراچی(کے پی کے نیوز14اپریل ۔2017ء) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر میڈیا ساتھ دے تو اپنی سیاسی جماعت بنا سکتاہوں، جو پیار ملا عوام سے ملا پی سی بی سے کوئی امید نہیں ، مجھے پی سی بی سے الوداعی میچ نہیں چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ، سیاستدان کا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔
صحافی کی جانب سے سیاسی جماعت بنانے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ ساتھ دیں تو سیاسی جماعت بنا لوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی غلط کام کر کے اپنی عزت برقرار نہیں رکھ سکے، ہمیں بیٹسمین کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میرا تعلق کراچی
سے ہے اس لیے کراچی کنگز کا حصہ ہوں،پی سی بی کو یاد رکھنا چاہئیے کہ پلیئرز کی وجہ سے بورڈ ہے،مجھے کرکٹ بورڈ سے کوئی الوداعی میچ یا سیریز نہیں چاہیئے، جتنی عزت مجھے عوام نے دی میرے لیے کافی ہے، سرفراز کی پرفارمنس بہت اچھی ہے ، ٹیم کو ساتھ لے کر چلے، ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اچھا پرفارم کرنا خوش آئند ہے، کرکٹ فاسٹ ہو گئی ہے اس لیے ہمیں بھی وقت کے ساتھ چلنا ہے۔
سابق کپتان نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان نے بہترین فیصلہ کیا۔