سوات کی خبریں

سوات سے تعلق رکھنے والے کرکٹر حسین علی کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور ریجن کے بلامقابلہ صدر منتخب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 30 نومبر 2018ء)سوات سے تعلق رکھنے والے کرکٹر حسین علی کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور ریجن کے صدر منتخب،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوات سے تعلق رکھنے والے حسین علی کو آئندہ تین سال کے لئے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور ریجن کا صدر منتخب کردیا۔ حسین علی کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شفیق فاروق رانا نے حسین علی کو آئندہ تین سال کے لئے پشاور ریجن کے صدر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button