اشتہار

لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کرنل کمانڈنٹ کور آف انجینئرز تعینات

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو انجینئرزکور کی کمان سونپ دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرزکے بیجزلگائے گئے، آرمی چیف نے کہا کہ قومی منصوبوں اورقدرتی آفات میں انجینئرز کا کردارقابل تعریف ہے۔

اشتہار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرزسنٹررسالپور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے انجینئرزکور کے کرنل کمانڈنٹ کو بیجزلگانے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سمیت شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔تقریب میں سبکدوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید محمود بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرزکے بیجزلگائے گئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی منصوبوں، قدرتی آفات میں انجینئرز کے کردار کی تعریف کی۔

اشتہار

Engineering Corelt. General Muazzam IjazPak Army
Comments (0)
Add Comment

اشتہار