اشتہار

فیروز شاہ ایڈوکیٹ کا قتل، وکلا نے ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

جمعرات کے روز خیبرپختونخواہ بار کونسل کی اپیل پر ہڑتال کیا جائے گا

اشتہار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا برادری نے ہڑتال اورعدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سوات کے علاقے دمغار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے مسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے جمعرات کے روز ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم ایڈوکیٹ نے بھی ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ فیروز شاہ خان کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانا حکومتی نمائندوں کی ترجیح ہونی چاہئے۔

اشتہار

deadFeroz shah AdvocateKanjuKilledLawyersPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار