فیروز شاہ ایڈوکیٹ کا قتل، وکلا نے ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

جمعرات کے روز خیبرپختونخواہ بار کونسل کی اپیل پر ہڑتال کیا جائے گا

یروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا برادری نے ہڑتال اورعدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سوات کے علاقے دمغار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے مسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے جمعرات کے روز ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا برادری نے ہڑتال اورعدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سوات کے علاقے دمغار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے مسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے جمعرات کے روز ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم ایڈوکیٹ نے بھی ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ فیروز شاہ خان کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانا حکومتی نمائندوں کی ترجیح ہونی چاہئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More