اشتہار

فیروز شاہ ایڈوکیٹ کا قتل، ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری

دمغار، کانجو اور دیگر نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے

اشتہار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) فیروز شاہ شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے علاقے دمغار،کانجو اور دیگر نواحی علاقوں میں ملزمان کی گرفتاری کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی جا سکی ہے ۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز نماز مغرب کے بعد دمغار میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

اشتہار

Feroz shah AdvocateFiringKanjuKilledPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار