اشتہار

سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری جاری،کالام شاہراہ بند

شاہراہ کی بندش سے مقامی افراد مشکلات کا شکار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔شدید برف باری کے باعث کالام مینگورہ شاہراہ بند ہوگئی۔شدید سردی کے باعث مکینوں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔ذرائع کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں کالام، مانکیال، اتروڑ میں برف باری کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

اب تک موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق برفباری کے باعث کالام اور بالائی علاقوں کا مینگورہ شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور جگہ جگہ پر برف کے باعث سڑک بند ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اشتہار

ClosedKalamRoadSnow
Comments (0)
Add Comment

اشتہار