اشتہار

سوات،میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری

برفباری اوربارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں پیر کی صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کی باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

اشتہار

میدانی علاقوں میں بارش کے باعث بازاروں میں ٹریفک معمول سے کم ہو گیا ہے اور لوگ خود کو گرم رکھنے کے لئے لکڑیاں جلا کر آگ تاپ رہے ہیں ۔ کالام،مالم جبہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتروڑ،گبرال،اوشو،مہوڈنڈ اور مٹلتان میں پانچ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ کالام میں تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مالم جبہ میں بھی چار سے پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

اشتہار

KalamrainingSnow Fall
Comments (0)
Add Comment

اشتہار