اشتہار

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 4 سرکاری افسران برطرف

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے گریڈ 17 کے 4 سرکاری افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں گریڈ 17 کے چار افسران کو برطرف کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق برطرف کئے گئے سرکاری افسران کے نعمان ضعیم، شفیع اللہ، سید فضل امین اور سبیل خان ہیں اور ان کا ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، ان افسران نے اپنی بیگمات کے نام پر برسوں یہ وظیفہ حاصل کیا ۔ چاروں افسران سے 4 لاکھ 40 ہزار 196 روپے واپس لے لئے گئے ہیں۔

اشتہار

ANPBISPECLPMLNPPPPTi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار