اشتہار

سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار جاں بحق

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے چارباغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے آلہ آباد ڈنگر ڈنڈ میں اتوار کی شام دریائے سوات کے کنارے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے اہلکار سپاہی زیشان حیدر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سپاہی زیشان حیدر اپنے ایک اور دوست کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کا شکار ہوا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جو دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اشتہار

ArmyCharbaghdeadFiring
Comments (0)
Add Comment

اشتہار